وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق نئے انتخابات ہونے تک ڈاکٹر عارف علوی ہی صدر رہیں گے۔
آئین کہتا ہے کہ مردم شماری نوٹیفائی ہوجائے تو آئندہ انتخابات اسی کے مطابق ہوں گے، عین وقت پر مردم شماری کو اس لئے نوٹیفائی کیا گیا کیونکہ 2017 کی مردم شماری پر بہت سی جماعتوں کو اعتراضات تھے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہمشترکہ مفادات کونسل کے حالیہ اجلاس میں تمام فریقین کے اتفاق رائے سے مردم شماری کو نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔