پی سی بی نے نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کے لیے ریجنل صدور کو کل بلالیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کے لیے ریجنل صدور کو کل لاہور بلالیا۔

ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ ڈھانچے پر بات کے لیے اجلاس کل لاہور میں ہوگا، جس کے لیے پی سی بی نے تمام 12 منتخب ریجنل صدور کو اجلاس میں بلایا ہے۔

اجلاس میں ٹیکنیکل کمیٹی کے اراکین اور ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن بھی ہوں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے ریجنز کو نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر پر پریزینٹیشن دی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں رواں ہفتے اہم فیصلےکیےجانےکا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کےفیصلوں اور تجاویزکی منظوری دیں گے۔

اس کے علاوہ آئندہ ہفتے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچرکا اعلان کیاجائےگا، ریجنز کےساتھ ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال ہوگی، ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کا اعلان بھی کیےجانےکا امکان ہے۔