وزیرِ اعظم آج ہیلتھ انشورنش کارڈ کے اجراء و فراہمی کا افتتاح کریں گے

وزیرِ اعظم شہباز شریف آج ہیلتھ انشورنش کارڈ کے اجراء و فراہمی کا افتتاح کریں گے۔

ملک کے 1200 ہسپتالوں میں سالانہ 15 لاکھ روپے کی کارپوریٹ ہیلتھ انشورنس سے مفت صحت سہولیات حاصل کی جاسکیں گی۔

وزیر اعظم ’پاکستان کوڈ، ڈیجیٹل ریپازٹری آف فیڈرل لاز‘ موبائل ایپ اور ویب سائٹ کا اجراء کریں گے۔

ایپ اور ویب سائٹ کے ذریعے ججز، قانونی ماہرین، قانون کے طالب علم، عام عوام ہر قسم کے وفاقی قوانین تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکیں گے۔

وزیرِ اعظم تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔