تہران میں غیر قانونی طور پر تعمیر بلڈنگ کو گرانا مہنگا پڑ گیا

ایران کے دارالحکومت تہران میں غیر قانونی طور پر تعمیر بلڈنگ کو گرانا مہنگا پڑ گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق غلط طریقے سے عمارت گرانے سے کم از کم 5 افراد ہلاک ہوگئے جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جائے حادثہ سے کچھ زخمیوں کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق گرائی جانے والی عمارت نے دیگر عمارتوں کو بھی اپنے ساتھ گرا دیا جس سے جانی نقصان ہوا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ملبے تلے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔