پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
شمعون عباسی کی متنازع پوسٹ ،ساتھی فنکارجویریہ عباسی کے حق میں سامنے آگئے
پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار شمعون عباسی کی متنازع پوسٹ کے وائرل اسکرین شارٹ کے بعد مختلف فنکار اور دوست احباب اداکارہ جویریہ عباسی کے حق میں سامنے آگئے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں شمعون عباسی اور جویریہ عباسی کی بیٹی عنزیلہ عباسی کی شادی ہوئی جس میں شمعون عباسی نے شرکت نہیں کی تھی۔
تاہم بعدازاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکار کی بیٹی کی شادی میں غیر حاضری پر سوالات کئے گئے تو انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بُک پر کسی کا نام لئے بغیر متنازع پوسٹ شیئر کی جو بعدازاں انہوں نے ڈیلیٹ بھی کردی تاہم اس کے اسکرین شارٹس وائرل ہوگئے۔
تاہم اب اس متنازع پوسٹ کے اسکرین شارٹس کو اداکارہ جویرہ عباسی اور بیٹی عنزیلہ عباسی سے جوڑا جا رہا ہے جس کے بعد جویریہ عباسی کی حمایت میں ساتھی فنکار اور دوست احباب سامنے آگئے۔
اداکار شہود علوی نے جویریہ عباسی کو سراہتے ہوئے انسٹا پوسٹ شیئر کی اور مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ تم دونوں کے لیے بہت خوش ہوں، ہم اب 28 سالوں سے دوست ہیں اور ان سالوں میں میں نے ہمیشہ آپ کو ایک عظیم سنگل پیرنٹ کے طور پر پایا، تمام تر تکلیفوں اور چیلنجوں کے باوجود بھی آپ نے عنزیلہ کو زندگی بھر بے پناہ محبت دی اور اب اس کی شادی ایک اچھے گھرانے میں کرکے اپنا فرض پورا کیا۔ مجھے آپ پر بہت فخر ہے۔ میں نے آپ کو برے وقتوں میں جدوجہد کرتے دیکھا ہے۔
اداکارہ مدیحہ افتخار نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے سنگل پرینٹ کے طور پر جویریہ کو خوب سراہا اور اپنی پرواہ کئے بغیر بیٹی کے لئے کی گئی ان کی جدوجہد کی تعریف کی۔
اداکارہ اشنا شاہ نے بھی اداکارہ جویریہ عباسی کی تعریف کرتے ہوئے انسٹا اسٹوری شیئر کی اور کہا کہ بطور سنگل پیرنٹ عنزیلہ کی تربیت کرنا اور اس کی شادی کے تمام معاملات اکیلے سنبھالنا ایک بہت بڑا کارنامہ ہے جو آپ نے بخوبی انجام دیا اور اس کی وجہ سے آپ پر فخر ہے۔