دھرمیندر اوراداکارہ مینا کماری کا ماضی میں کیا رشتہ تھا؟

بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندرا کا نام ساتھی اداکارہ مینا کماری کے ساتھ ماضی میں کئی بار میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا۔

مداح یہ بات تو اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ دھرمیندرا ہمیشہ سے ہی شوبز انڈسٹری کی خواتین کے درمیان کافی مقبول رہے ہیں۔

یہاں تک کہ اُنہوں نے اپنی پہلی بیوی پرکاش کور سے علیحدگی اختیار کرکے بھارتی فلم انڈسٹری کی ڈریم گرل ہیما مالنی سے دوسری شادی بھی کی۔

لیکن ہیما مالنی سے محبت ہونے سے پہلے دھرمیندرا کے اپنی ساتھی اداکارہ مینا کماری کے ساتھ تعلقات کی خبریں منظرِ عام پر آئی تھیں۔

جس کے بعد بھارتی میڈیا پر یہ خبر بھی سامنے آئی کہ ان دونوں کے درمیان تعلقات کی خبریں سامنے آنے کی وجہ سے ہی دھرمندرا کی جگہ راج کمار کو بلاک بسٹر فلم ’پاکیزہ‘ میں کاسٹ کیا گیا۔

اس حوالے سےدھرمندرا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ’کچھ لوگ مجھ سے جلتے ہیں، مجھے مینا کماری سے محبت نہیں تھی، وہ ایک بہت بڑی اسٹار تھیں اور میں ان کا مداح تھا، اب پرستار اور ایک نامور اداکار کے رشتے کو اگر محبت کہتے ہیں تو آپ اسے محبت ہی سمجھ لیں۔

یاد رہے کہ فلم ’پاکیزہ‘ بالی ووڈ کی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک ہے، جس کی شوٹنگ مکمل ہونے میں تقریباً 12 سال لگے تھے۔

اس فلم میں اداکار راج کمار اور مینا کماری مرکزی کرداروں میں اسکرین پر ساتھ نظر آئے تھے جسے شائقین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔