پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
میں معمولی گلوکارہ نہیں بننا چاہتی، شئے گل
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی میوزک شو کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے گانے ’پسوڑی‘ سے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ شئے گل کا کہنا ہے کہ وہ گلوکارہ نہیں بنناچاہتیں بلکہ موسیقی کی مختلف اقسام کا تجربہ کرنے کی خواہشمند ہیں۔
شئے گل نے حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے کو خصوصی انٹرویو میں میوزک انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلی کے بارے میں بات کی۔
اُنہوں نے بتایا کہ کوک اسٹوڈیو میں سے میوزک انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد میں مالی طور پر خود مختار ہوگئی ہوں اور اب اپنے فیصلے خود کرسکتی ہوں۔
شئے گل نے اعتراف کیا کہ مجھ پر اب اپنا گانا ریلیز کرنے کا دباؤ بہت زیادہ ہےلیکن میں یہ سوچ کر اس دباؤ کو کم کرتی ہوں کہ میں جب بھی کوئی اپنا گانا ریلیز کروں گی تو وہ بہترین ہونا چاہیئے تاکہ سننے والوں کو پسند آئے۔
اُنہوں نے بتایا کہ مجھے اسٹیج پر جانے سے ڈر لگتا ہے لیکن میں یہ سوچ کر اپنے اعتماد کو بحال کرتی ہوں کہ اسٹیج پر جاؤں گی تو مداح میرا حوصلہ بن جائیں گے، سب خود ہی ٹھیک ہوجائے گا۔
اُنہوں نے انکشاف کیا کہ میرا بچپن سے ہی یہ خواب تھا کہ میں گلوکارہ بنوں گی۔
شئے گل نے کہا کہ بڑھتی ہوئی شہرت کے باوجود بھی مجھے بازار جانا اور ٹھیلے سے ملنی والے چٹ پٹے کھانوں سے لطف اندوز ہونے جیسی سادگی پسند ہے۔
اُنہوں نے اپنی گفتگو کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ میں معمولی گلوکارہ نہیں بننا چاہتی بلکہ مجھے ابھی مزید بہتری کی ضرورت ہے، میں موسیقی کو دنیا پر مثبت اثر ڈالنے کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہوں۔