میگھن مارکل نے باربی تھیم پر سالگرہ منائی

ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل نے اپنی 42 ویں سالگرہ امریکا میں اپنی فیملی اور قریبی دوستوں کے ساتھ مل کر بھرپور انداز میں منائی۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، میگھن مارکل نے اپنی 42 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے دوستوں کے ساتھ ایک باربی تھیم پارٹی کا انعقاد کیا۔

اُنہوں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر امریکی شہر سانتا باربرا میں ایک تھیٹر کی بکنگ کروائی اور اپنے دوستوں کے ساتھ مشہور ہالی ووڈ فلم ’باربی‘ دیکھی جبکہ شہزادہ ہیری اس دوران اپنے بچوں کے ساتھ گھر میں رہے۔

اس سے قبل، اُنہیں31 جولائی کو ایک ہوٹل میں بھی دیکھا گیا جہاں اُنہوں نے اپنے دوستوں کے ایک گروپ کے ساتھ تصاویر تصاویر اور ویڈیوز بنوائیں۔

واضح رہے کہ 4 اگست کو میگھن مارکل 42 سال کی ہو گئی ہیں اور ایک رپورٹ کے مطابق، اُنہوں نے اپنی سالگرہ شوہر شہزادہ ہیری، 4 سالہ بیٹے شہزادہ آرچی اور 2 سالہ بیٹی شہزادی لیلیبیٹ کے ساتھ گھر پر منائی۔