وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کی اسٹائلسٹ انیلہ مرتضیٰ کی سالگرہ میں شرکت

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار وہاج علی اور اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اسٹائلسٹ انیلہ مرتضیٰ کی سالگرہ کی تقریب میں ایک ساتھ شرکت کی۔

اسٹائلسٹ انیلہ مرتضیٰ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی سالگرہ کی تقریب سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں اُنہیں اپنے شوہر محمد مرتضیٰ، اداکار وہاج علی اور اداکارہ یمنیٰ زیدی سمیت دیگر قریبی دوستوں کی موجودگی میں سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے خصوصی طور پر وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کا سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرکے اسے چار چاند لگانے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

انیلہ مرتضیٰ ایک مشہور اسٹائلسٹ ہیں اور پاکستان شوبز انڈسٹری کے کئی بڑے ناموں کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔

واضح رہے کہ وہاج علی اور یمنیٰ زیدی نے جیو ٹی وی کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل’تیرے بن‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا جس میں مداحوں کی جانب سے ان دونوں کی آن اسکرین کیمسٹری کو بہت پسند کیا گیا۔