جلیل عباس جیلانی 38 سال کا کثیر الجہتی تجربہ

سفیر جلیل عباس جیلانی کے پاس بحیثیت سرکاری ملازم اور سفارت کار 38 سال کا دوطرفہ اور کثیر الجہتی تجربہ ہے، وہ امریکہ، بیلجیئم، لکسمبرگ، یورپی یونین اور آسٹریلیا میں پاکستان کے سفیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

جلیل عباس جیلانی کو 2012 میں پاکستان کا سیکرٹری خارجہ مقرر کیا گیا تھا، وہ وزارت خارجہ میں سول سروس کے اعلیٰ عہدیدار تھے۔

سیکرٹری خارجہ کے طور پر، وہ سی پیک کے مذاکرات اور انہیں شکل دینے میں شامل رہے، پیپلز پارٹی کی اُس وقت کی حکومت میں چائنیز وزیر اعظم لی کی چیانگ کے دورے کے موقع پر سی پیک کیلئے اہم معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

یورپی یونین میں بطور سفیر جلیل عباس نے پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس مراعات کے حصول میں اہم کردار ادا کیا تھا جس سے پاکستان کی برآمدات کو اہم یورپی منڈیوں میں پروان چڑھنے کا موقع ملا۔