پاکستانی اداروں کیخلاف مہم چلانیوالے 500 اوورسیز پاکستانیوں کی فہرست تیار

پاکستانی اداروں کے خلاف مہم چلانے والے پاکستانیوں کا ڈیٹا حکومت کے پاس ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے 500 اوورسیز پاکستانیوں کی فہرست تیار کر لی ہے۔

امریکا، کینیڈا اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی فہرستیں تیار کی گئی ہیں، ایسے عناصر کے خلاف کارروائی مناسب وقت پر عمل میں لائی جائے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ 9 مئی کے بعد کئی پاکستانی برطانیہ اور دیگر ممالک فرار ہوئے۔

اس حوالے سے پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ایسی کسی فہرست کا وجود نہیں۔

ترجمان ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ ڈاکٹر فیصل نے پاکستان پہنچنے پر گرفتاریوں سے متعلق فہرست کی بات کی۔