تہران میں سعودی سفارت خانے نے 7 سال بعد دوبارہ کام شروع کردیا

ایران کے دارالحکومت تہران میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے 7 سال بعد دوبارہ کام شروع کردیا۔

رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے اس اقدام کی سرکاری تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جون میں ایران نے سعودی دارالحکومت ریاض میں اپنے سفارت خانے کو دوبارہ کھولنے کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی تھی۔

یاد رہے کہ مارچ میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے معاہدے کا اعلان کیا گیا تھا۔