آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2023 پر صدر عارف علوی نے ابھی تک دستخط نہیں کیے۔
ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق آرمی ایکٹ 31 جولائی کو مشترکہ اجلاس میں منظور ہوا تھا‘ یہ بل صدر کو توثیق کے لیے یکم اگست کو ارسال کیا گیا۔
ذرائع شعبہ قانون سازی کے مطابق صدر کی طرف سے ہمیں بل ابھی موصول نہیں ہوا‘ صدر نے آج تک دستخط نہ کیے تو بل ازخود قانون بن جائے گا۔