جماعت اسلامی کے نائب امیر مولانا دلاور حسین سعیدی جیل میں انتقال کر گئے

بنگلادیش میں جماعت اسلامی کے نائب امیر مولانا دلاور حسین سعیدی جیل میں انتقال کر گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 83 سالہ مولانا دلاور حسین کو جیل میں دل کا دورہ پڑا تو انہیں اسپتال منتقل کیا، جہاں وہ انتقال کر گئے۔

دلاور حسین سعیدی کی قید میں موت پر ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا دلاور حسین کو جون 2010 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

جنگی جرائم کے ٹربیونل نے مولانا دلاور حسین سعیدی کو 2013 میں سزائے موت سنائی تھی۔

بنگلادیشی سپریم کورٹ نے مولانا دلاور حسین کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی تھی۔