ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

کراچی میں شارع فیصل پر نرسری کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق نرسری کے قریب فائرنگ سے جاں بحق شخص کی شناخت فہد کے نام سے ہوئی ہے۔

فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا، مقتول فیڈرل بی ایریا کا رہائشی تھا۔

پولیس جائے واردات کے اطراف کی سی سی ٹی وی حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔