نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے سعودی سفیر کی ملاقات

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔

سعودی سفیر نے خادم حرمین شریفین کی جانب سے وزیراعظم کو مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے پاکستان کے معاشی استحکام اور ترقی کےلیے سعودی حکومت کی مدد پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کو ہمیشہ اپنا قابل اعتماد دوست پائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) پہلے کی طرح کام کرتی رہے گی۔ یہ تیز ترین غیرملکی سرمایہ کاری کےلیے بنیاد فراہم کرے گی۔