خاتون کو سوشل میڈیا پر بدنام کرنے والا ملزم گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو سوشل میڈیا کے ذریعے بدنام کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق محمد رضوان باری نامی ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے متاثرہ خاتون کے نام سے ای میل اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنائے اور ان پر متاثرہ خاتون کی کردار کشی کی۔

ایف آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔