پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
سنجے لیلا بھنسالی نے عالیہ کو کس بات پر صاف انکار کیا، وجہ سامنے آگئی
ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی فلم کی ہیروئن عالیہ بھٹ کو کس بات پر صاف صاف انکار کیا وجہ سامنے آگئی۔
یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ سنجے لیلا بھنسالی کا شمار بالی ووڈ کے صف اول کے ہدایت کاروں میں ہوتا ہے جو اپنی فلم کے ایک چھوٹے سے سین پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے۔ لیکن بھنسالی کے بارے میں شاید ہی کوئی یہ بات جانتا ہوگا کہ وہ اپنی فلم کو ریلیز سے قبل کسی کو بھی دکھانا پسند نہیں کرتے اب چاہے وہ کوئی سپر اسٹار ہی کیوں نہ ہو۔
سنجے لیلا بھنسالی نے 2007 میں ریلیز ہوئی فلم ’’ساوریا‘‘ میں سونم کپور اور رنبیر کپور کو لانچ کیا تھا لیکن انہوں نے ان دونوں کے والدین کو فلم کا ایک سنگل فریم بھی ریلیز سے قبل دیکھنے کی اجازت نہیں دی تھی۔
اور اب انہوں نے عالیہ بھٹ کی بھی معصومانہ درخواست کو ٹھکرا کر صاف صاف انکار کردیا ہے۔ دراصل عالیہ بھٹ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں اور فلم تقریباً تیار ہے۔
سنجے لیلا بھنسالی کے انتہائی قریبی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عالیہ بھٹ نے ایک بار نہیں بلکہ کئی بار بھنسالی سے درخواست کی ہے کہ وہ ریلیز سے قبل فلم کو ان کے والدین مہیش بھٹ، سونی رازدان، بہن پوجا بھٹ اور ان کے بوائے فرینڈ رنبیر کپور کو دیکھنے کی اجازت دے دیں لیکن سنجے بھنسالی نے عالیہ کو صاف صاف انکار کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ نے فلم ’’گنگو بائی کاٹھاواڑی‘‘ میں اپنے کمفرٹ زون سے باہر نکل کر کام کیا ہے اور اپنے کیریئر کی بہترین پرفارمنس دی ہے۔ بھنسالی کی ٹیم کا تو یہاں تک خیال ہے کہ عالیہ بھٹ اس فلم میں دی جانے والی پرفارمنس پر نیشنل ایوارڈ جیت لیں گی۔ فلم ’’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘‘ اگلے سال 18 فروری 2022 کو ریلیز کی جائے گی۔