ایک مشہور محاورہ ہے:”ہمت مرداں مدد خدا” لیکن اب اس محاورے کو یوں بھی بولا جا سکتا ہے۔”ہمت نسواں مددخدا“اس کی جیتی جاگتی مثال نائلہ کیانی نے قائم کی جنھوں نے5مئی بروز اتوار ایک ایسا کارنامہ انجام دیا جس سے مزید پڑھیں
مجھےوزارت اطلاعات کی پیشکش کی گئی تھی جو قبول نہیں کی ،شفاعت علی کا دعویٰ
معروف پاکستانی اداکار، کامیڈین و میزبان شفاعت علی نے دعویٰ کیا ہے کہ اُنہیں نگران سیٹ اَپ میں وزارتِ اطلاعات کی پیشکش کی گئی تھی۔
میزبان شفاعت علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں دعویٰ کیا ہے کہ اُنہیں نگران سیٹ اپ میں صوبۂ خیبر پختونخوا کے لیے وزارت اطلاعات کی پیشکش کی گئی تھی جو کہ انہوں نے قبول نہیں کی ہے۔
شفاعت علی نے لکھا ہے کہ ’یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے خیبر پختونخوا کے لیے نگراں سیٹ اپ میں وزارت اطلاعات کی پیشکش کی گئی تاہم میں پہلے ہی اس حوالے سے معذرت کر چکا ہوں۔‘
دوسری جانب مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی شفاعت علی نے جیو نیوز کے صحافی وقار ستی کے ٹوئٹ پر یہی جواب دیا ہے۔
میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے خیبر پختونخوا کے لئے نگران سیٹ اپ میں وزارت اطلاعات کی یشکش کی گئی، تاہم میں پہلے ہی اس حوالے سے معذرت کر چکا ہوں۔ https://t.co/nFUOgwh8UH
— Shafaat Ali (@iamshafaatali) August 18, 2023
گزشتہ روز صحافی وقار ستی کا اپنی ٹوئٹ میں اس حوالے سے لکھنا تھا کہ ’خیبر پختونخوا میں جَلد نئی نگران حکومت قائم ہوجائے گی جس میں معروف اینکر شفاعت علی کے وزیراطلاعات بننے کا امکان ہے۔‘