پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
فریال مخدوم نے دھوکے باز شوہروں پر کڑی نظر رکھنے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ لیا
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر فریال مخدوم نے دھوکے باز شوہروں یا بوائے فرینڈز پر کڑی نظر رکھنے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔
ملٹی میڈیا فوری پیغام رسائی کی معروف امریکی ایپ اسنیپ چٹ پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا انفلوئنسر فریال مخدوم نے بے وفا شوہروں یا بوائے فرینڈز سے پریشان خواتین کو ان پر نظر رکھنے کا انوکھا مشورہ دے دیا۔
انہوں نے اسنیپ چیٹ پر اسٹوری پر اپنے نئے ’ایپل ایئر ٹیک‘ کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا کہ ’اپنے شوہروں یا بوائے فرینڈز کو یہ آلہ کھانے پر مجبور کریں‘۔
خیال رہے کہ ایپل کی جانب سے تیار کردہ ایئر ٹیک ایک چھوٹے سکے کی مانند ٹریکنگ ڈیوائس ہے، جسے عموماً سفر کے دوران سامان میں رکھنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے تاکہ دوران سفر سامان کو باآسانی ٹریک کیا جاسکے۔
اپنے شوہر عامر خان کی جانب سے متعدد بار مختلف خواتین کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے خبریں سامنے آنے اور انہیں معاف کرکے رشتے کو قائم رکھنے والی فریال مخدوم کے طنز و مزاح کو سوشل میڈیا صارفین فوری سمجھ گئے۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل متنازع پیغامات سامنے آنے کے بعد باکسر عامر خان نے ماڈل سمیرا سے تعلقات کا اعتراف کیا تھا اور اپنی شادی کو قائم رکھنے کی خاطر انہوں نے اپنی اہلیہ کے کاروبار میں 1 لاکھ پاؤنڈز کی سرمایہ کاری کی اور انہیں مہنگی گاڑی بھی بطور تحفہ دی تھی۔
خیال رہے کہ عامر خان کی فریال مخدوم سے شادی کو اب 13 سال ہوچکے ہیں اور اس جوڑے کے تین بچے ہیں، جن کا نام لامیسا، عالینا اور محمد ہے۔