اسلام آباد: یونیورسٹی طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے اور بلیک میلنگ کا مقدمہ درج

اسلام آباد میں یونیورسٹی کی طالبہ سے مبینہ گینگ ریپ اور بلیک میلنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ متاثرہ طالبہ کی مدعیت میں تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج کیا گیا ہے۔

طالبہ کی جانب سے درج کروائی گئی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں کہا گیا ہے کہ مجھےنازیبا ویڈیو بنا کر 6 مہینے بلیک میل کیا جاتا رہا، بلیک میل کر کے مجھ سے طلائی زیورات اور کیش بھی لیا جاتا رہا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے میرے شہر سے باہر نہ جانے پر ویڈیو بھی وائرل کر دی۔

طالبہ کی ایف آئی آر میں 4 ملزمان کے نام شامل ہیں۔