اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں سائفر کیس کی بند کمرے میں سماعت شروع

اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں سائفر کیس کی بند کمرے میں سماعت شروع ہوگئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات سائفر کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملزم شاہ محمود قریشی کے وکیل شعیب شاہین نے دلائل مکمل کر لیے۔

ذرائع کے مطابق وکیل شعیب شاہین نے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سائفر کیس کے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے دلائل کا آغاز کردیا ہے۔