نواز شریف نے واپسی کا فیصلہ دباؤ بڑھانے کیلئے کیا

جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کیا 15اکتوبر کو نواز شریف کی واپسی ہوگی؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ نواز شریف نے واپسی کا فیصلہ دباؤ بڑھانے کیلئے کیا ،ن لیگ اور نواز شریف اس وقت اسٹیبلشمنٹ کی بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، پیپلز پارٹی بھی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔

حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ نواز شریف نے واپسی کا فیصلہ دباؤ بڑھانے کیلئے کیا ہے، نواز شریف کے پاس چوائس ختم ہوگئی ہے ، اب ان کے پاس واپس نہ آنے کی کوئی وجہ نہیں ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی موجودگی ایک وجہ تھی وہ بھی ستمبر میں ریٹائر ہورہے ہیں، نواز شریف کیلئے ابھی بھی سیاست میں جگہ نہیں ہے۔

اعزاز سید کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ نواز شریف کی واپسی نہیں بلکہ مہنگائی اوربجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہے، 75سال ہوگئے ہم پروٹوکول جرنلزم ہی کرتے آئے ہیں،