مجھے ’بریڈپٹ‘ لا دو میں خوش رہوں گی: آمنہ الیاس

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ انہیں شادی کے لئے کیسے لڑکے کی تلاش ہے۔

گزشتہ دنوں نجی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے آمنہ الیاس نے دلچسپ گفتگو کی اور شرکا کے سوالوں کے مزاحیہ جوابات دیئے۔

پروگرام میں شریک ایک شخص نے آمنہ الیاس سے سوال کیا کہ انہیں شادی کے لئے کیسے لڑکے کی تلاش ہے۔

اداکارہ نے پنجابی زبان میں کہا کہ ’بندے دا پُتر ہو‘ یعنی ’انسان کا بچا ہو‘، انہوں نے مزید خصوصیات بتاتے ہوئے کہا کہ ’کھاتا پیتا ہو، اچھے گھرانے سے تعلق رکھتا ہو، مال وال بھی ہو، مرسڈیز بھی ہو‘ لمبا ہو، گُڈ لکنگ بھی ہو، سب کچھ ہی ہو‘۔

شو کے میزبان نے اتنی خصوصیات سننے کے بعد از راہ تفنن کہا کہ ’آپ کو بریڈپٹ پیک کرکے منگوا دیتے ہیں‘ تو آمنہ الیاس نے بھی ہامی بھر لی کہ میری بھی یہ خواہش ہے کہ مجھے ’بریڈپٹ‘ لا دو میں خوش رہوں گی۔