مخالفین کی فائرنگ سے باپ اور بیٹا قتل

لاہور کے علاقے شاد باغ میں مخالفین کی فائرنگ سے باپ اور بیٹا قتل ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین لڑائی جھگڑے کے بعد صلح کے لیے جمع ہوئے تھے، ایک فریق کے حامیوں نے پنچایت میں فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں جھگڑا کچھ روز پہلے ہوا تھا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔