اسد شاہ اور حنا شاہ کو سزا دلوا کر ہی دم لوں گی: والدہ فاطمہ

مبینہ طور پر تشدد سے ہلاک ہونے والی کمسن ملازمہ فاطمہ کی والدہ نے کہا ہے کہ اسد شاہ اور حنا شاہ کو سزا دلوا کر ہی دم لوں گی۔

ایک بیان میں فاطمہ کی ماں اور کیس کی مدعی شبنم نے کہا ہے کہ حنا شاہ کی چچی نے دھمکی دی کہ حنا پر ہاتھ ہلکا رکھو ورنہ تمہاری خیر نہیں

فاطمہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ حنا کی چچی نے کہا کہ اسد شاہ تک رہو، حنا پر کوئی بات نہ کرو، میں حنا شاہ کو کوئی رعایت نہیں دینے والی۔

واضح رہے کہ مرکزی ملزم اسد شاہ کو تین روزہ ریمانڈ پورا ہونے پر کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم اسد شاہ نے اب تک پولیس کو موبائل کا کوڈ نہیں بتایا۔

پولیس اب تک ملزمہ حنا شاہ اور اس کے والد فیاض شاہ کو گرفتار نہیں کر سکی ہے۔