عثمان مختار کی والدہ ناصرہ بیگم کی صحت کے لئے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور ہدایت کار عثمان مختار نے والدہ اور ماضی کی معروف اداکارہ ناصرہ بیگم کی صحت کے لئے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کر دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ ان کی والدہ ہسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری والدہ کو آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے، وہ آئی سی یو میں ہیں، اگر آپ سب اپنے مصروف دن میں سے ان کے لئے کچھ وقت نکال کر ان کے لئے دعا کر سکیں تو فرق پڑے گا، ناصرہ (والدہ) خوش ہوں گی اور آپ کی مقروض رہیں گی، شکریہ‘۔

خیال رہے کہ عثمان مختار کی والدہ ناصرہ بیگم، 60 اور 70 دہائی کی معروف اداکارہ ہیں، جنہوں نے 150 سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھائے۔