پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
ماڈل کالجز میں پڑھانے والے 551 ڈیلی ویجز اساتذہ کو بحال کرنے کا حکم
اسلام آباد : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے اسلام آباد کے ماڈل کالجز میں پڑھانے والے 551 ڈیلی ویجز اساتذہ کو بحال کرنے کا حکم دے دیاہے۔ وفاقی وزارت تعلیم کے ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹر کالجز نے زبانی احکامات پر اسلام آباد کے ماڈل کالجز میں پڑھانے والے 551 اساتذہ کو 10 اگست سے اپنے اداروں میں آنے سے روک دیا تھا۔
متاثرہ اساتذہ کے نمائندوں نے چیئرمین کمیٹی سینیٹر عرفان صدیقی سے رابطہ کر کے مدد کی درخواست کی جس پر یہ معاملہ آج منعقد ہونے والے قائمہ کمیٹی اجلاس کے ایجنڈے پر رکھ دیا گیا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کا اجلاس چیئرمین و سینیٹر عرفان صدیقی کے زیرصدارت ہوا۔ کمیٹی چیئرمین کے کہنے پر ڈی جی اور ڈائریکٹر ایجوکیشن نے باور کرانے کی کوشش کی کہ ایسا عدالتی حُکم پر ہوا ہے، لیکن وہ اس سلسلے میں کوئی واضح عدالتی حکم پیش نہ کر سکے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی وفاقی تعلیم کا سینٹر عرفان صدیقی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن نے کمیٹی کو مسائل سے آگاہ کیا۔اجلاس کے دوران ینگ ٹیچرز نے بتایا کہ ڈیلی ویجز ملازمت کرنے والے اساتذہ کو نوکری سے محروم کیا جا رہا ہے۔چیئرمین قائمہ کمیٹی اساتذہ کو بغیر وجہ بتائے فارغ کرنے پر سیکریٹری وفاقی تعلیم پر برہم ہوگئے اور 500 سے زائد اساتذہ کو فوری بحال کرنے کی ہدایت کردی۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ 500 سے زائد اساتذہ کو 10 اگست کو بغیر وجہ بتائے فارغ کیا گیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ 551 اساتذہ کو کل سے دوبارہ نوکری پر آنے کی اجازت دی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ 551 میں سے 400 سے زائد خاتون اساتذہ ہیں جو پچھلے 15 برس سے کام کر رہی ہیں۔عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ غیر ہمدردانہ ہی نہیں مجرمانہ قدم ہے۔سیکریٹری وفاقی تعلیم نے قائمہ کمیٹی کی ہدایت پر عمل کرنے کی یقین دہانی کروادی۔ ڈی جی اور ڈائریکٹر تعلیم کی جانب سے کمیٹی کو گمراہ کرنے کا معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔