خاتون سے تکرار کے بعد مرد کی فائرنگ، تیسرا شخص جاں بحق

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 8 میں فائرنگ کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بننے والا ساجد نامی شخص ڈاک خانے کے قریب سڑک کے کنارے پر کھڑا تھا کہ سڑک کی دوسری طرف ایک مرد اور خاتون میں تکرار ہوئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تکرار کے دوران مسلح شخص نے زمین پر 3 فائر کیے، جس سے زمین پر لگنے کے بعد گولی سڑک کی دوسری طرف کھڑے ساجد کو لگی۔

واقعے کے بعد موٹر سائیکل سوار ملزم اور خاتون موقع سے فرار ہو گئے، جائے وقوع سے 30 بور کے 3 خول ملے ہیں، جنہیں فرانزک کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔