نگراں حکومت نے دیگر ممالک کیساتھ معاہدوں پر مذاکرات کا اختیار حاصل کرلیا

نگران حکومت نے دیگر ممالک کے ساتھ حکومتی سطح پر معاہدوں پرمذاکرات کااختیارات حاصل کرلیا۔

وزیر خزانہ کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز تشکیل دیدی گئی اورکمیٹی کیلئے ٹی او آرز بھی جاری کردیئے گئے

ذرائع کے مطا بق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے وزیر خزانہ کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا اور کمیٹی کیلئے ٹی آو آرز بھی جاری کئے گئے ہیں

ٹی او آرز کے تحت کابینہ کمیٹی کو دیگر ممالک کےساتھ حکومتی سطح پرمعاہدوں پرمذاکرات،گورنمنٹ ٹوگورنمنٹ معاہدوں کیلئے مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل اور کمرشل ٹرانزیکشنز پرفوری عمل درآمد کیلئےضروری فیصلوں کا اختیار ہوگا،مذا کراتی کمیٹی جو کمر شل یا بین الحکو متی ایگریمنٹ پر اتفاق کرے گی، کمیٹی کے ٹی او آرز کے مطابق کابینہ کمیٹی کےفیصلوں کی منظوری وفاقی کابینہ سے لینا ہوگی جس کیلئے کمیٹی سفارش کر ے گی۔