پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
عالمی یوم خواندگی تعلیم کی اہمیت کا احساس اجاگر کرنے کا دن ہے
سیکرٹری لٹریسی سید حیدر اقبال اور ڈی جی لٹریسی ڈاکٹر خرم شہزاد نے انٹرنیشنل لٹریسی ڈے کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی یوم خواندگی تعلیم کی اہمیت کا احساس اجاگر کرنے کا دن ہے۔
یہ دن منانے کا مقصد معاشرے کے تمام طبقات کو تعلیم کی ضرورت سے آگاہ کرنا اور اس امر پر تیار کرنا ہے کہ وسائل کو بالائے طاق رکھ کر اپنی اور اپنی نسلوں کی تعلیم کو ترجیح دیں۔
یومِ خواندگی پر جاری اپنے ایک مشترکہ پیغام میں سیکرٹری لٹریسی اور ڈی جی لٹریسی نے مزید کہا کہ لٹریسی ڈے صوبے کے 7٫1 ملین آئوٹ آف سکول بچوں کو سکولوں میں لانے کی کاوشیں بڑھانے کے بھرپور عزم کے ساتھ منا رہے ہیں۔
اس ضمن میں تعلیم کے حوالے سے آگاہی کے فقدان کو دور کرنے اور غربت یا اوور ایج ہونے کی وجہ سے تعلیم سے محروم رہنے والے بچوں اور افراد کی خواندگی کیلئے کوشاں ہیں۔
سید حیدر اقبال اور ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ ملک میں 80 ملین سے زائد لوگ ناخواندہ ہیں۔ پاکستان میں آئوٹ آف سکول بچوں کی تعداد 22٫8 ملین ہے۔ مختلف وجوہات کی بنا پر آئوٹ آف سکول بچوں کی بڑھتی تعداد بہت بڑا چیلنج ہے۔ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ اس چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہا ہے۔
سیکرٹری اور ڈی جی لٹریسی نے خواندگی مراکز کی تعداد بڑھانے اور آئوٹ آف سکول کے ساتھ ساتھ اوور ایج بچوں کو لٹریسی مراکز تک لانے کیلئے اقدامات کا دائرہ وسیع کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 20 ہزار سے زائد نان فارمل سکولوں کے ذریعے 5 لاکھ سے زائد بچوں کو خواندگی مراکز میں بنیادی تعلیم کے عمل سے گزارا جا رہا ہے۔
لٹریسی ڈیپارٹمنٹ لٹریسی مراکز کی تعداد بڑھانے اور زیادہ سے زیادہ آئوٹ آف سکول بچوں کو انرول کرنے پر توجہ دے رہا ہے۔ اپنے مشترکہ پیغام میں انہوں نے معاشرے میں تعلیم کے حوالے سے شعور و آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت پر بھی خصوصی زور دیا۔