9 مئی کو جناح ہائوس پر جلائو گھیرائو کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے چیئرمین تحریک انصاف کو واقعہ کا ذمہ دار قرار دیدیا،اسد عمر، شاہ محمود قریشی ، چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت دیگر رہنمائوں کو بھی قصوروارقرار دیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق عمران کشور کی سربراہی میں قائم جے آئی ٹی نے اپنی تفتیش مکمل کر لی ہے ۔
جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تین دفعہ شامل تفتیش کیا ۔جے آئی ٹی کی ٹیم اٹک جیل میں بھی چیئرمین پی ٹی آئی کا بیان ریکارڈ کرنے گئی تھی ۔