سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے سوشل میڈیا پر شہباز گل کو جواب دے دیا۔
حبا فواد کا کہنا ہے کہ امریکا میں بیٹھ کر وفاداری دکھانا تو بہت آسان ہے، وفاداری ہوتی تو آپ آج اٹک جیل کے باہر کھڑے ہوتے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ کیا وفاداری ہوئی کہ چیئرمین پی ٹی آئی اقتدار میں آئے تو آپ امریکا سے اسلام آباد آ گئے، وہ جیل گئے تو آپ امریکا پہنچ گئے۔
امریکہ بیٹھ کر وفاداری دکھانا تو بہت آسان ہے، وفاداری ہوتی اگر آپ آج اٹک جیل کے باہر کھڑے ہوتے، یہ کیا وفاداری ہوئ کہ عمران خان اقتدار میں آئے آپ امریکہ سے اسلام آباد آگئے اور وہ جیل گئے تو آپ امریکہ پہنچ گئے؟ اسد صاحب اور فواد پاکستان میں ہیں پاسپورٹ بدل کر امریکہ نہیں پہنچ گئے https://t.co/7OuAYv2Rn8
— Hiba Fawad Chaudhary (@HibaFawadPk) September 17, 2023
حبا فواد نے یہ بھی کہا ہے کہ اسد صاحب اور فواد پاکستان میں ہیں، پاسپورٹ بدل کر امریکا نہیں پہنچ گئے۔