معروف پاکستانی اداکارہ کی والدہ جہان فانی سے کوچ کرگئیں

معروف پاکستانی اداکارہ ارم اختر کی والدہ جہان فانی سے کوچ کرگئیں۔

انسٹاگرام پر اداکارہ نے والدہ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ان کے انتقال کی اطلاع دی۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں ’گھر سُونا کر جاتی ہیں ،مائیں جانیں کیوں مر جاتی ہیں‘۔

اداکارہ کی پوسٹ پر ان کے مداحوں کی جانب سے افسوس اور ان کی والدہ کے لیے مغفرت کی دعا کی جارہی ہے تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ اداکارہ کی والدہ کی موت کی وجہ کیاتھی۔