سرگودھا: بس ٹائر پھٹنے کے سبب حادثے کا شکار، 3 مسافر جاں بحق

پشاور سے لاہور جانیوالی بس سرگودھا میں بس ٹائر پھٹنے کے سبب حادثے کا شکار، تین مسافر جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حادثہ موٹروے کوٹ مومن انٹرچینج کےقریب پیش آیا جب ٹائر پھٹنے سے مسافر بس اُلٹ گئی۔

حادثے میں 15 مسافر زخمی ہوئے ہیں جبکہ پانچ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔