خواجہ آصف گن پوائنٹ پر جو کرنا تھا کرلیا، مقابلہ کرونگی: والدہ عثمان ڈار

تحریک انصاف کے سابق رہنما عثمان ڈار کی والدہ نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ خواجہ آصف میری بات غور سے سن لو جو تم چاہتے تھے وہ تم نے عثمان ڈار کو گن پوائنٹ میں رکھ کر اپنے مقاصد کو پورا کیا ہے.

سیاست عثمان ڈار نے چھوڑی ہے اس کی والد نے نہیں اب میں تمھارا مقابلہ میں سیاست میں کرونگی اور میر ا چیلنج ہے تمہیں تم میدان میں آؤ اور دیکھو میں تمہارے شیر کا کیا حشر کرتی ہوں، میں عمران خان کے ساتھ ڈٹی ہوئی ہوں اور ڈٹی رہوں گی۔