ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکوؤں نے نوجوان پر تیزاب پھینک دیا

حب چوکی الہٰ آباد ٹاؤن میں ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکوؤں نے نوجوان پر تیزاب پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق تیزاب سے جھلس کر نوجوان زخمی ہو گیا جسے سول اسپتال کراچی کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔

واردات کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔