سائفر مقدمہ باجوہ کو بچانے کیلئے گھڑا گیا ،غداری تو میرے ساتھ ہوئی:عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ سائفر مقدمہ باجوہ کو بچانے کیلئے گھڑا گیا،

غداری تو میرے ساتھ ہوئی ، جیل کے حالات سے ایڈجسٹ،قرآن پاک کا مطالعہ جاری ،ایمان مضبوط ہوا،سیاسی زندگی کاجائزہ لینےکاموقع ملا،شروع میں جیل میں مشکلات دیکھیں ، اب ایڈجسٹ ہو گیا ہوں ، اب جس مرضی قید میں رکھا جائے اور جو بھی شرائط عائد کی جائیں حقیقی آزادی ، قانون کی حکمرانی اور پاکستان کے آئین کی بالادستی کی جدوجہد ، آزاد اور خود مختار انتخابات کے مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل کے اندر سے اپنی فیملی کے ذریعے قوم کے نام پیغام میں کہا کہ جب وہ اٹک جیل میں غیر قانونی طور پر قید تھے تو پہلے چند دن خاصے مشکل تھے۔ ان کو بستر فراہم نہیں کیا گیا اور فرش پر سونا پڑا تھا ، جہاں کیڑے مکوڑے اور مچھر تھے۔

لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وہ جیل کے حالات کو اچھی طرح سے سمجھ چکے ہیں اور ایڈجسٹ ہو گئے ہیں۔ گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرعمران خان کی فیملی کی جانب سے ایک پیغام شیئر کیا گیا ہے۔