لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پتھر لگنے سے سکول کی طالبہ جاں بحق

مظفرآباد میں چناری کے قریب سکول کی طالبہ پتھر لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق طالبہ گھر سے اسکول جاتے ہوئے لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آئی۔

طالبہ گورنمنٹ ہائی اسکول نڑدجیاں چناری میں دسویں جماعت میں زیرِ تعلیم تھی۔