اسرائیل کے غزہ پر حملے ،جو بائیڈن کامغربی ممالک کے رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطہ

اسرائیل نے غزہ پر حملے تیز کردیے ہیں ایسے میں امریکی صدر جو بائیڈن نے اہم مغربی ممالک کے رہنماؤں سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر نے برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی اور اٹلی کے رہنماؤں کے ساتھ اسرائیل فسلطین جنگ پر تبادلہ خیال کیا۔

وائٹ ہاؤس نے بات چیت کی مزید تفصیل جاری نہیں کی ہے۔