غزہ میں ہسپتالوں کے نزدیک دھماکوں کی اطلاعات

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ میں ہسپتالوں کے نزدیک دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ میں الشفاء، القدس اور انڈونیشین ہسپتال کےقریب دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل غزہ کے العہلی ہسپتال پر اسرائیلی بمباری میں 500 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے تھے۔

علاوہ ازیں اسرائیل فلسطین کشیدگی میں حالیہ اضافے کے بعد چین نے گزشتہ ہفتے مشرقِ وسطیٰ میں 6 بحری جنگی جہاز تعینات کر دیے ہیں۔

چینی اخبار کے مطابق خلیجی علاقے میں متبادل کے طور پر 2 چینی بحری جنگی جہاز پہنچے ہیں۔

اخبار نے کہا کہ عمان کی بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقوں کے بعد چینی ٹاسک فورس نامعلوم مقام کی طرف روانہ ہو گئی ہے۔