پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
تل ابیب اور دیگر شہروں پر حماس کے راکٹ حملے
اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب اور دیگر شہروں پر حماس نے راکٹ حملے کیے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ اسرائیل جنگوں میں پہلی بار مسلسل 3 دن کئی بار تل ابیب کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب، یافا اور دیگر اسرائیلی شہروں میں راکٹوں سے تباہی ہوئی ہے۔
اسرائیلی شہر رحوفوت میں ہائی ٹرانسمیشن لائن پر راکٹ لگنے سے بجلی معطل ہو گئی۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک راکٹ اسرائیلی علاقے الکریاہ میں بھی گرا اور ہنگامی سائرن بجنے سے الکریاہ میں اسرائیلی عسکری کونسل کا اجلاس روکنا پڑا۔
’اسرائیلی حکومت کو غزہ میں قید اسرائیلیوں کی پرواہ نہیں‘
اسرائیلی میڈیا کے مطابق قید اسرائیلیوں کے رشتے داروں نے مختلف شہروں میں احتجاج کیا ہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت کو غزہ میں قید اسرائیلیوں کی پرواہ نہیں۔
’اسرائیل پر راکٹ حملے غزہ کی آبادی پر بمباری کا جواب‘
دوسری جانب القسام بریگیڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل پر تازہ راکٹ حملے غزہ کی شہری آبادی پر بمباری کا جواب ہیں۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی برقرار
علاوہ ازیں 7 اکتوبر سے مسلسل فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کے بعد اب بھی اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر زمینی حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 7028 ہو گئی ہے جبکہ 18 ہزار 500 فلسطینی زخمی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق شہداء میں 3000 سے زائد بچے اور 1700سے زائد خواتین شامل ہیں۔