اسرائیلی فوج نے فتح پارٹی کے رہنما رفت اولیان کو گرفتار کر لیا

فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے فتح پارٹی کے رہنما رفت اولیان کو ٹی وی پر لائیو انٹرویو کے دوران گرفتار کر لیا۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق فتح رہنما مقبوضہ بیت المقدس میں اپنے گھر میں میڈیا کو لائیو انٹرویو دے رہے تھے۔

فلسطینی حکومت کا 1 مشیر گرفتار
دوسری جانب عرب میڈیا نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے چھاپوں کے دوران فلسطینی حکومت کے 1 مشیر کو گرفتار کر لیا گیا ہے، رام اللّٰہ میں ایک چھاپے میں ممتاز فلسطینی کارکن عہد تمیمی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

فلسطینی مزاحمت کاروں سے جھڑپیں، اسرائیلی فوجی ہلاک
عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں سے جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گیا۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائی میں اب تک 30 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

مراکش: فسطینیوں کی حمایت میں سینکڑوں افراد کا مظاہرہ

فلسطینی میڈیا کے مطابق مراکش کے شہر کاسابلانکا میں فسطینیوں کی حمایت میں سینکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا۔

علاوہ ازیں امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن آج انقرہ میں ترک ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔

غزہ: اسرائیلی بمباری، مزید 27 فلسطینی شہید
دوسری جانب غزہ پر آج صبح مسلسل اسرائیلی بمباری میں کم از کم 27 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں آج 15 افراد رفح کے قریبی علاقے تل السلطان میں، 10 افراد الزاویدا میں اور 2 افراد جبالیہ کیمپ میں شہید ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے آج بھی خصوصاً غزہ سٹی اور اسپتالوں کے نزدیک بمباری کی گئی، ان حملوں کے بعد غزہ میں شہادتوں کی تعداد 9 ہزار 797 ہو گئی ہے۔