سعودی وزیرِ خارجہ کی بنگلا دیش کی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد سے ملاقات

سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان کی بنگلا دیش کی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد سے ملاقات ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جدہ میں ہونے والی ملاقات میں غزہ کی پٹی اور گرد و نواح میں ہونے والی تبدیلیوں پر بات چیت ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق اس ملاقات میں جنگ بند کرانے اور امداد پہنچانے کے لیے محفوظ راہداریوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

سعودی وزیرِ خارجہ نے بنگلا دیشی وزیرِ اعظم کو خیر سگالی کے پیغامات پہنچائے اور سعودی قیادت نے بنگلا دیش کے لیے ترقی و خوش حالی سے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

علاوہ ازیں سعودی وزیرِ توانائی سے اقوامِ متحدہ کی ڈپٹی سیکریٹری جنرل کی ملاقات ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملاقات میں موسمی تبدیلی سے نمنٹے کے لیے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔