اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فلسطینی ریاست کی حمایت کرتے ہیں: چین

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کرتے ہیں۔

اپنے بیان میں چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازع پر چین کا مؤقف ہمیشہ سے مستقل اور واضح ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ تنازع کے حل کے لیے چین بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کا کہنا ہے کہ غزہ بچوں کا قبرستان بن رہا ہے، ہر روز سیکڑوں بچے، بچیاں مارے جارہے ہیں، زخمی ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں صرف 4 ہفتوں میں اتنے صحافی مارے گئے جتنے 3 دہائیوں کے کسی تنازعے میں بھی نہیں مرے۔