ایف بی آر اِن لینڈ ریونیو آپریشنز 6 سینئر عہدیداروں کی ٹرانسفر و پوسٹنگ

چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ نے ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز بادشاہ خان وزیر کی مشاورت سے اِن لینڈ ریونیو سروس کے سینئر عہدیداروں کو ٹرانسفر کر کے نئی پوزیشنوں پر تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن نمبر 3085 آئی آر ون 2023ء گزشتہ روز جاری کیا

جس کے مطابق بنیادی سکیل نمبر 20کی عہدیدار قیصرہ فاطمہ کو ڈائریکٹر انٹیلی جنس انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو تعینات کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر محمد اسلم مری کمشنر زون فور کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی کو ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو حیدرآباد مقرر کیا گیا ۔

لعل محمد خان ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن حیدرآباد کو کمشنر آئی آر زون فور کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی بنایا گیا ۔ عامر عباس چیف ایڈمن ٹو ایف بی آر کو ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن آئی آر اسلام آباد مقرر کیا گیا ۔

حیات محمد ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن اسلام آباد کو کمشنر آئی آر ساؤتھ زون آر ٹی او اسلام آباد مقرر کیا گیا ہے۔

نوید خان کمشنر ساؤتھ زون آر ٹی او اسلام آباد کو کمشنر آئی آر آئی سی ٹی او زون ریجنل ٹیکس آفس بنانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔