پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
عامر لیاقت حسین کی حالت تشویشناک، اسپتال منتقل
کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کو گزشتہ روز طبیعیت خرابی کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا۔
عامر لیاقت حسین کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے گزشتہ روز ٹوئٹ کی گئی کہ ان کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں ساؤتھ سٹی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ عامر لیاقت کی جانب سے یہ ٹوئٹ کرتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور ان کی اسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
بعد ازاں اس ٹوئٹ کے چند گھنٹے بعد رکن قومی اسمبلی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک اور ٹوئٹ کے ذریعے اطلاع دی گئی کہ اب ان کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔
عامر لیاقت حسین کی حالت تشویش ناک ساؤتھ سٹی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) December 30, 2021
ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ’’الحمد للہ رب العالمین میری حالت خطرے سے باہر ہے وزیراعظم کا مشکور ہوں جنہوں نے میری صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا۔ تمام اہل پاکستان کا ہاتھ جوڑ کر شکریہ، بالخصوص بانیان پاکستان کی اولادوں کا جو اسپتال کے باہر بڑی تعداد میں جمع ہوگئے ہیں۔ ملتمس ہوں اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوجائیں۔‘‘
الحمد للہ رب العالمین میری حالت خطرے سے باہر ہے وزیراعظم کا مشکور ہوں جنہوں نے میری صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا تمام اہل پاکستان کا ہاتھ جوڑ کر شکریہ بالخصوص بانیان پاکستان کی اولادوں کا جو اسپتال کے باہر بڑی تعداد میں جمع ہوگئے ہیں ملتمس ہوں اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوجائیں
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) December 30, 2021
اس ٹوئٹ سے اندازہ ہورہا ہے کہ عامر لیاقت حسین کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے تاہم وہ اب بھی اسپتال میں ہیں۔