امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے، آج کاروبار کے آغاز میں ہی انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 21 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 286 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 29 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اسٹاک ایکس چینج: 100 انڈیکس 54 ہزار کی سطح عبور کر گیا
پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس آج 54 ہزارکی سطح عبور کر گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس 407 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 54 ہزار 267 پر آ گیا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 53 ہزار 860 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔