پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
2 ہزار سے زائد پاکستانی ڈاکٹرز غزہ جانے کو تیار ہیں:حافظ نعیم الرحمٰن
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی مدد کو 2 ہزار سے زائد پاکستانی ڈاکٹرز غزہ جانے کو تیار ہیں، جن میں 900 سے زائد خواتین ڈاکٹرز شامل ہیں۔
کراچی میں جناح اسپتال کے سامنے غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔
اس مظاہرے میں ڈاکٹرز کی تنظیمیں، سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے شرکت کی۔
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن بھی اس مظاہرے میں شریک ہوئے۔
مظاہرین نے فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد شہید ہو چکے ہیں، جنگ میں بھی اسپتالوں اور درس گاہوں جیسی مقدس جگہوں کا احترام کیا جاتا ہے، عالمِ اسلام مشکل گھڑی میں فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ سےاظہارِ یک جہتی کے لیے مظاہرے میں شامل شرکاء کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
اُنہوں نے کہا کہ اس وقت ساڑھے 4 ہزار فلسطینی بچوں کو شہید کیا جا چکا ہے، وہاں کے لوگ ظلم کا خاتمہ کرنے کے لیے اب اپنے گھروں سے باہر نہیں نکل رہے وہیں موجود ہیں۔
جماعتِ اسلامی کے رہنما نے کہا کہ اسرائیل دہشت گرد ہے تو امریکا اس کا سب سے بڑا سرپرست ہے، فلسطینیوں کی مدد کرنے کے لیے 2 ہزار سے زائد پاکستانی ڈاکٹرز نے اپنا نام رجسٹرڈ کروایا جوکہ قابلِ تحسین بات ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پوری مسلم امہ کے ساتھ ساتھ تمام درد رکھنے والے انسانوں کو جارحیت کے خلاف آواز اٹھانی ہو گی، غزہ میں 10 ہزار سے زائد افراد بم باری کا شکار ہو چکے ہیں، کل بھی اسرائیل نے شفا اسپتال پر بمباری کی۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ دنیا کو انسانی حقوق سکھانے والا امریکا آج اسرائیل کی سرپرستی کر رہا ہے، دنیا کے باضمیر افراد مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم تیار ہیں کہ اگر کسی کو ہماری ضرورت ہو تو ڈاکٹرز غزہ جانے کو تیار ہیں، 2 ہزار سے زائد ڈاکٹرز رجسٹرڈ ہیں، جن میں 900 سے زائد خواتین ڈاکٹرز شامل ہیں۔
جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر نے یہ بھی کہا کہ ہم نے اسرائیل کی دہشت گردی کو بے نقاب کرنا ہے۔