آئی ایم ایف نےڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے پر رپورٹ مانگ لی

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے پر رپورٹ مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تیکنیکی سطح کے مذاکرات جاری ہیں۔

آئی ایم ایف نے پاکستان سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ایکسچینچ کمپنیز کے خلاف کارروائی کی رپورٹ مانگی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو بتایا گیا ہے کہ اس کی شرائط کے تحت اسٹیٹ بینک مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ پر مکمل عملدرآمد کیا گیا۔

وزارتِ خزانہ نے آئی ایم ایف کو بتایا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی سے روپے کی قدر میں مصنوعی اضافہ نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق وزارتِ خزانہ کا مؤقف ہے کہ اسمگلنگ اور غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف کارروائی سے ڈالر کا ریٹ گرا، 3 ماہ میں ان فلو بڑھی جس سے ڈالر کا ریٹ گرا اور اس دوران حکومت نے کئی ادائیگیاں بھی کیں۔

ذرائع کے مطابق تیکنیکی مذاکرات میں اسٹیٹ بینک کے حکام آئی ایم ایف کو مزید تفصیلات بھی فراہم کریں گے۔